• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ شماریات: 24 اشیاء مہنگی، 4 کی قیمت میں کمی ریکارڈ


ملک میں ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور صرف 4 کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے یہ چشم کشا انکشاف مہنگائی سے متعلق اپنی رواں ہفتے کی رپورٹ میں کیا، جس کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی 1 اعشاریہ 28 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔


ادارہ شماریات کے مطابق 4 اشیائے ضروریہ جن کی قیمتیں رواں ہفتے کے دوران کم ہوئیں، ان میں کیلا، دال ماش، دال مونگ اور گڑ شامل ہیں، دوسری طرف ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک بھر میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 128 روپے 29 پیسے ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافے دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 28 روپے مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین