• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے تمام ملازمین پرلازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 28 اکتوبر سے 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن ڈویژن نے قومی ایئرلائن پی ائی اے میں لازمی سروس ایکٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ایکٹ کا اطلاق 28اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے ہوگا۔ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیعی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصورکیا جائے گا،، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا، غیر حاضرہونا بھی جرم تصورکیا جائے گا۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اورایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین