اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان نے پانچ سزا یافتہ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر رہا کر کے بھارت واپس بھجوا دیا ہے۔ بھارتی شہریوں کو 26 اکتوبر 2020 کو رہا کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 8 بھارتی شہریوں کی رہائی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔