اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت جنوری 2021ءمیں ختم ہو جائے گی اور ایک عوامی راج آئے گا، کھلاڑی یا سلیکٹڈ نہیں جووعدہ کرکے پھر جائوں ،گلگت بلتستان میں ووٹ چوری نہیں ہونےدیں گے ، غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔
یہ بات انہوں نے اسکردو مین بازار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
بلاول بھٹو نےکہا وہ جی بی کے چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں گئے ہیں اور وہاں انہوں نے بھٹو کو زندہ دیکھا ہے۔
انہوں نے ان تمام پارٹی کارکنوں کو یاد کیا جنہوں نے جی بی میں پارٹی کی بنیاد رکھی اور کہا پیپلزپارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے جی بی کے عوام کے مطالبات اپنے 2018ءکے انتخابی منشور میں شامل کئے۔