• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے ملک سے غداری کی تو معاف نہیں کرینگے، عمر ایوب

اپوزیشن نے ملک سے غداری کی تو معاف نہیں کرینگے، عمر ایوب 


حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد اپوزیشن نے اپنے ذاتی اور ملک دشمن بیانیہ پر بنایا ہے‘۔

عمر ایوب نے کہا  کہ اپوزیشن اتحاد جلسے ضرور کرے لیکن ملک سے غداری کرے گی تو پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام ان کو معاف نہیں کریں گے‘حکومت پانچ سال رہے گی پھر شیڈول کے مطابق الیکشن ہونگے‘ سندھ میں بھی ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس حیدر آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کو صحیح سمت پر لے کر جارہے ہیں‘اس لئے اپوزیشن چوری چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے۔

تازہ ترین