• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگرپارکر میں زلزلےکا ہلکا جھٹکا، مرکزغیر فعال ہونے کے سبب شدت کو ریکارڈ نہ کیا جا سکا

اسلام کوٹ(نامہ نگار)نگرپاکر میں زلزلہ کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا۔نگرپارکر میں زلزلہ پیما مرکزغیر فعال ہونے کے سبب شدت کو ریکارڈ نہ کیا جا سکا تھا۔تاہم علاقہ مکینوں کے مطابق نگرپاکر اور گردو نواح کے دیہاتوں میں زلزلہ کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا اور ہم گھروں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات ڈپارٹمنٹ مٹھی کے انچارج دنیش کمار نے جنگ کو بتایا کہ نگرپارکر سمیت تھر میں سینسر مشینیں بارش کے بعد خراب پڑی ہوئی ہیں،نتیجے میں ریکارڈنگ نہ ہوسکی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلکا سا ایس جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت بمشکل زیرو پوائنٹ آٹھ ہو گی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں میں رات گئی تک خوف و حراس پایا جا رہا تھا۔

تازہ ترین