• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے4 لڑکیوں سمیت 6 افراداغواء

راولپنڈی ،اسلام آباد( سٹاف رپورٹرخصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے6 افرادکو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آبادکو محمد لطیف نے بتایا کہ میں اپنے ہم زلف محمد قاسم کو ملنے مرغی منڈی گیا تو اس کی رہائش گاہ پر 5افراد ایلیٹ کی وردی میں آگئے جو زبردستی قاسم کو لے گئے ۔تھانہ صدر بیرونی کو حسنات احمد نے بتایا کہ چار موٹرسائیکلوں پر چودھری اشتیاق، وکی خان، سہیل خان کے علاوہ چار دیگر نامعلوم افراد نے مجھے گھیرلیا اشتیاق وغیرہ نے مجھے زبردستی پکڑ کر منہ پر تھپڑ مارے اسکے بعد موٹرسائیکل پر بٹھا کر پیپلز کالونی کی طرف اغوا کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد اقبال نے بتایا کہ میری بیٹی (ہ) عمر16سال کو جواد نامی لڑکا اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ مری کو نصیر احمد نے بتایاکہ میری بیوی (ع) کو آصف اسحاق اور نامعلوم اشخاص نے مل کر میری بیوی کو اغواکیا ۔ احمد خان نے تھانہ گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری14سالہ بہن کواغوا کر لیا۔ شیر اکبر نے تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میرے 15سالہ بیٹے عمران کو کہوٹہ روڈ سے اغوا کر لیا۔
تازہ ترین