ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے احکامات پر کل بارہ ربیع الاول کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ہسپتالوں میں اضافی بستر،ادویات کا سٹاک مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔