• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی کا عہدے کی مدت مکمل ہونے پر انگلینڈ جانے کا ارادہ

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ببورڈ کے چیئرمین احسان مانی آئندہ سال ستمبر میں اپنے عہدے کے تین سال مکمل ہونے کے بعد واپس انگلینڈ جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہے کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان مزید سال اپنےمعاہدے میں توسیع لیں اورپی سی بی نامکمل منصوبوں کو مکمل کریں۔ان منصوبوں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی قابل ذکر ہے.وسیم خان کی فیملی لاہور میں چند ماہ گزارنے کے بعد اب برمنگھم واپس شفٹ ہوگئی ہے اس لئے انہیں سوچ وبچار سے پی سی بی کی پیشکش پر فیصلہ کرنا ہوگا۔نمائندہ جنگ سے استفسار پر وسیم خان نے تصدیق کی کہ میری احسان مانی سے نئے معاہدے پر ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔لیکن ابھی مجھے اس بارے میں کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی گئی ہے۔میں اس بارے میں جنوری فروری میں فیصلہ کروں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور وسیم خان کے معاہدے میں یہ طے ہے کہ دو سال مکمل ہونے کے بعد وسیم خان پی سی بی کو بتائیں گے کہ وہ مزید کام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔لیکن پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے معاہدے میں توسیع کا خواہشمند ہے۔

تازہ ترین