• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقاکے اسپورٹس نیٹ ورک سپر اسپورٹس کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سپر اسپورٹس دسمبر 2022 تک پاکستان میں کھیلی جانے والی تمام ہوم انٹرنیشنل سیریزاورسال 2021 سے 2023 تک کے پاکستان سپر لیگ کا براڈکاسٹ لائسنس پارٹنر بن گیا ہے۔جمعرات کو پی سی بی اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کے تحت تیس اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے خلاف محدود فارمیٹ کی سیریز کےافریقی ریجن میں نشریات کے حقوق صرف سپر اسپورٹس کے پاس ہوں گے۔

تازہ ترین