• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نئے اراضی قوانین کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر کے اراضی قوانین میں ترمیم کے بعد اب کوئی بھی بھارتی شہری کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے۔ کشمیریوں کے مطابق مودی حکومت کا یہ حکم نامہ دھوکا دہی، غیر آئینی اور ناقابل قبول‘ ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے منگل کے روز ایک اہم پیش رفت میں جموں و کشمیر کے اراضی قوانین میں بڑے پیمانے پر ترمیم کرتے ہوئے اب کسی بھی بھارتی شہری کو مقبوضہ وادی میں اراضی خریدنے کا حق دے دیا ہے۔ تاہم سیاسی جماعتوں نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین