• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوے ،پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2253 ارب روپے ہوگیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومتی دعوے دھرے رہ گئے،پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2253 ارب روپے ہوگیا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے گردشی قرضوں کی رپورٹنگ کے فارمیٹ کی منظوری دیتے ہوئے اضافے کی شرح میں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاور سیکٹر کے گردشی قرضے ستمبر، 2020 کے اختتام تک 2253 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں گردشی قرضوں میں 102 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لحاظ سے حکومت کے گردشی قرضوں کو کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ گزشتہ سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں گردشی قرضوں میں 102 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لحاظ سے حکومت کے گردشی قرضوں کو کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے پاور ڈویژن نے گردشی قرضوں کے تعین کے لیے نیا رپورٹنگ طریقہ کار تشکیل دیا ہے۔ 30 جون، 2019 تک گردشی قرضے 1612 ارب روپے تھے جو کہ 30 جون، 2020 تک بڑھ کر 2150 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ جولائی 2020 میں اس میں 57 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اگست 2020 میں 29 ارب اور ستمبر، 2020 میں 16 ارب روپے اضافہ ہوا۔

تازہ ترین