• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدمیلادالنبی، سڑکوں کی صفائی رات گئے بھی جاری رہی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز شاہ رکن عالم،بوسن روڈ،ممتازآباد میں بھرپور صفائی کی،ساتھ ہی اندرون حسین آگاہی، حرم گیٹ،پاک گیٹ،صرافہ بازار، سدو حسام، چونگی نمبر14، انصاری چوک اور ڈیرہ اڈا کے ایریاز بھی چمکا دیئے گئے ہیں،علاوہ ازیں شہر میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں سے بھی کچرا اٹھا لیا گیا ہے اور محافل میلاد کے پیش نظر جامع مساجد کے اطراف میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین