کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 8بجے تک معطل رہے گی۔
حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کا جشن آج منایاجا رہا ہے، اس حوالے سے دن کے آغاز پر کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔