• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HRW کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھاپہ مار کارروائیوں کی مذمت

عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھاپہ مار کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پرامن مظاہرین کو خاموش کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشن کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں28 ،29 اکتوبر کو این جی اوز کے دفاتر، کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے، اس سے قبل بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے دفتر پر بھی چھاپا مارا تھا۔

ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھاپے بی جے پی کے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، بھارت صحافیوں، سیاسی، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبا و دیگر کے خلاف دہشتگردی قانون کاسیاسی استعمال کررہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں اور دیگر انسانی حقوق کے گروپس کے خلاف غیر قانونی آپریشن روکے۔ 

تازہ ترین