• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیﷺ: پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان

عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقع پر پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد بیگ کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقع پر قیدیوں کی سز اؤں میں کمی کی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کی جارہی ہے، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق سنگین جرائم کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سزاؤں میں یہ رعایت حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں دی گئی ہے۔

تازہ ترین