اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ترکی میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دل دکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا دل ازمیر کے لوگوں کے ساتھ ہے، جوتباہ کن زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد شفا بخشے اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات کو بلند کرے۔