• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ پر جڑواں شہروں میں جلوس، عاشقان مصطفیٰ کی شرکت

راولپنڈی، اسلام آباد(خبر نگار خصوصی، نیوز رپورٹر، خصوصی نمائندہ) مرکزی سیرت کمیٹی راولپنڈی کے زیراہتمام جشن میلادالنبی ؐ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ بانساں والا چوک پر مرکزی سیرت کمیٹی کے سٹیج پر پیر نقیب الرحمان، پیر سرکار جی، ضیاء اللہ شاہ، شیخ اعظم خورشید، حماد قریشی، حافظ آفتاب، عبدالخالق منا بھائی، حافظ افسر، طارق منیر بٹ ،سجاد اکبر عباسی اور دیگر نے دعا کروائی ۔ جلوس مرکزی جامع مسجد روانہ ہوا جس کا افتتاح پیر نقیب الرحمان، شیخ راشد شفیق، پیر سرکار جی، پیر مجتبی گل ،ضیاء اللہ شاہ، شیخ اعظم خورشید، حافظ محمد اقبال رضوی، حماد قریشی اور دیگر نے افتتاح کیا ۔جلوس میں مختلف نعت خواں پارٹیوں نے شرکت کی جن میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔جلوس میں 100کے لگ بھگ سٹیجز لگائے گئے تھے۔جلوس صبح 10بجے جامعہ مسجد روڈ سے شروع ہو کر واپس جامعہ مسجد روڈ پر رات 1بجے اختتام پذیر ہوا۔ کینٹ کے مر کزی جلوس کی افتتا حی تقریب چو نگی نمبر 22 میں ہوئی جس میں علامہ رضا المصطفٰی نورانی،پیر دیو ان سید آل حبیب علی خان سجادہ نشین آستانہ عالیہ ا جمیر شریف، راجہ آصف علی خان ، سید قاسم حسنین شاہ ، پیر مجیب الرحمن قادری ، چوہدری جاوید نذیر،شکیل اعوان ، علامہ رضا مصطفی نورانی ،راجہ اشفاق ، محمد عامر صدیقی ،عامر محمود کیانی ایم این اے ،صوبائی وزیرِ قانون محمد بشارت راجہ،عمر تنویر بٹ ایم پی اے ،سابق ایم پی اے محمد آصف ،حاجی ظفر اقبال،را جا جہا نداد،ملک نیاز اعوان و دیگر نے شرکت کی ۔جلوس چونگی نمبر 22سے ٹینچ بھاٹہ ، ، چوہدری اقبال روڈ ، قصائی ، چو ک مغل آباد ،عابد مجید روڈ ، آخری سٹاپ ٹینچ بھاٹہ سے راول ٹاون ، ڈھوک سیداں چوک ،کمال آباد ، ،کلمہ چوک ،دھمیال روڈ سے بابا گوہر علی شاہ ، چونگی نمبر 22سے خان محمد روڈ ،آراے بازار ،خٹک چوک ، آر سی بی آفس روڈ ، مال روڈ ، یو ٹرن سے محفوظ روڈ ، حیدر روڈ ، کیپٹل سینما ،پولیس اسٹیشن روڈ ، کوئلہ سنٹر ، نشتر سٹریٹ ، آدمجی روڈ ، احاطہ مٹھو خان ،مولوی محمد حسین سٹریٹ سے ہوتا ہوا کباڑی بازار پررات9 بجے اختتام پزیرہوا۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان دنیا کی ہر مشکل برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرے ۔دریں اثناء جامعہ اسلام آباد کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس علامہ پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفراقبال جلالی کی سرپرستی میں نکالا گیاجو میلاد پارک I_8/4سے سنگم مارکیٹ I-8/3 اور دیگر علاقوں سے ہوتا ہوامیلاد پارک نزد پاکیزہ مارکیٹ I-8/4میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے اختتام پر ”تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس“منعقد ہوئی ۔ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبا ل جلالی نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کی آمد سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے۔ محبت رسولؐ کا لازمی اوراہم تقاضا ”تعظیم رسولؐ“ہے۔ راولپنڈی میں جامع مسجدحنفیہ کے سامنے مرکزی جلوس میلادالنبی ؐ کے افتتاح کے موقع پر کنوینرہفتہ وحد ت اخوت کمیٹی شوکت جعفری، صوبائی ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ محسن ہمدانی،آغا سید محمد مرتضی موسوی ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ، علامہ زاہد عباس کاظمی اور دیگر نے ٹی این ایف جے کی نمائندگی کی ۔
تازہ ترین