• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے


وزیرِ اعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا ایک روز کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان دنیا کے 2 بلند ترین نیشنل پارکس کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارک کا دورہ کریں گے،  یہ دونوں نیشنل پارکس ساڑھے 4 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے ہیں۔

عمران خان دونوں بلند ترین نیشنل پارکس میں انتظامات کا جائزہ لیں گے جبکہ معاونِ خصوصی ملک امین اسلم بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو نیشنل پارکس میں درختوں اور جنگلی حیات کی حفاظت پر بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین