• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے فیس بُک پر 10ملین سے زائد فالوورز

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فیس بُک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وزیراعظم عمران خان کو 10 ملین سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فیس بُک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے فیس بُک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر اپنے روزمرہ کے کاموں کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

 جولائی میں ہونے والے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر عیسائی پیشوا پاپ فرانسس ہیں۔

تازہ ترین