• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا


پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے ون ڈے میچ میں بھی زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

کپتان بابراعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 207 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر چھتیس اوور میں حاصل کیا۔

پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کی پوری ٹیم افتخار احمد کی تباہ کن بولنگ کے باعث 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، افتخار احمد نے 40 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شان ولیمز نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ بھی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکافی ثابت ہوئی۔

بولنگ کے شعبے بہترین کارکردگی دکھانے پر افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا آخری میچ بھی راولپنڈی میں 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین