• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، گروہ میں خواتین بھی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم وکیلوں کی فیس بھی فراڈ کے پیسوں سے بھیجا کرتا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق گروہ کے کارندوں نے او ایل ایکس پر باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا ہے، گروہ میں خواتین کال سینٹر کی ایجنٹ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے بیوقوف بنایا جا سکے،ملزم آئن لائن ڈیل کرکے کسی بھی شوروم میں بلوا کر گاڑی دکھا دیا کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ سب سے پہلے 2016 میں گرفتار ہوا جسکے بعد ملزم عاظم بٹ کو دو سال کی سزا ہوئی اور تین ملین جرمانہ ہوا،سزا مکمل کرنے کے بعد یہ گروہ دوبارہ سرگرم ہوا، 2018 میں جیل سے آنے کے بعد اس ہی گروہ نے دوبار اسی طرح کی وارداتیں کیں،2019 میں رینجرز اور ایف آئی اے نے دس ملزمان کو پکڑا تاہم ملزمان چھ ماہ بعد ضمانت پر باہر آگئے،انہوں نے بتا یا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں ایک کروڑ روپے کی کمپلین آئی جب ایف آئی اے نے تحقیقات کی کو پتا چلا یہ وہ ہی گروہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گرو ہ وکیلوں کی فیس بھی فراڈ کے پیسوں سے بھیجا کیا کرتا تھا، ڈپٹی ڈائیریکٹر عبد الغفار نے بتایا کہ فراڈ کرنے کے بعد ملزم نے رقم وکیل کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا دیں۔

تازہ ترین