• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرفطری اپوزیشن اتحاد کی شکست کا آغاز ہو چکا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غیرفطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔

لاہور میں اپنا بیان دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، اپوزیشن اتحاد کے پاؤں اکھڑ گئے، اب بھی وقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قومی مفادات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرنے والے عناصر عقل و دانش سے عاری ہیں، اقتدار کی ہوس میں اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں اور ہم اداروں کی عزت و احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

تازہ ترین