کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کےبلاول بھٹی گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔محمد عباس کو کن کشن کے قانون کے تحت بلاول بھٹی کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹی کے سر پر خرم شہزاد کی گیند لگی جس کے بعد انہیں الٹیاں آنے لگیں اور سر چکرانے کی شکایت سامنے آئی۔ ٹیم انتظامیہ نے بلاول بھٹی کا مقامی اسپتال منتقل کرکے ان کا سی ٹی اسکین کرایا گیا۔