• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارے ہمارا فخر، اپوزیشن عقل سے عاری ہے، عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ن لیگ کے اور رکن صوبائی اسمبلی نے ملاقات کرکے اظہار اعتماد کیا ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دارالسلام لائبریری باغ جناح لاہور اور علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ کیلئے خصوصی فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں جبکہ عقل سے عاری اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے مسلم لیگ (ن) کے ایک اور باغی رکن اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے نعیم عباس چانڈیا کے ہمراہ ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین