بھاتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باغ سر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک فوج نے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور ان پوسٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے فائرنگ ہورہی تھی۔