• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیفہ جبار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔صحیفہ جبار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد ملک بھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔گزشتہ دنوں اداکار عثمان مختار، ماڈل علیزے گبول اور گلوکار جواد احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تازہ ترین