• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اپنا اور حکمران ٹولے کا علاج مکمل ہونے پر واپس آئیں گے، رانا ثناء

لاہور(نمائندہ جنگ)صدرن لیگ پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ نوازشریف اپنااورحکمران ٹولے کاعلاج مکمل ہونے پرواپس آئیں گے،نیب کوشریف فیملی کیخلاف مقدمات واپس لینے پڑینگے۔انہوں نے کہاایازصادق پرغداری کا مقدمہ ہواتوسارےرازفاش کرینگے۔ پراسیکیوشن کی مددسے عمران خان کوبری کرنے کا چیف جسٹس نوٹس لیں،سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے،اسلام آباد جانے کافیصلہ پی ڈی ایم کریگی۔اس سے قبل اجلاس میں لاہورمیں 13دسمبرکے جلسے کیلئے 18انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔راناثناء اللہ نے میڈیاسے گفتگو میں کہاتمام وکلاء برداری نے کہا میر شکیل الرحمن کا کیس میڈیا کو دبانے کیلئے بنایا گیا ہے،نیب کو سب کے اثاثوں کی تفصیل چاہیے لیکن اپنے افسران کے اثاثوں کی تفصیل بھی دینی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے 13دسمبر کے لاہور میں ہونے والے جلسے کیلئے مینار پاکستان کے مقام کا چنائو کرلیا ، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامی کمیٹیاںبھی تشکیل دیدی گئیں جبکہ آئندہ دو روزمیں جلسے کی باضابطہ اجازت کیلئے انتظامیہ کوتحریری درخواست بھی جمع کرادی جائے گی ۔ جلسہ کے لئے 18مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو اپنے اپنے طور پر جلسہ کے انتظامات کو سنبھالیں گی ۔ذرائع کے مطابق پی ایم ایل کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں میں رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں 5رکنی سپر ویژن اینڈ کو اڈینیشن کمیٹی ، پرویز ملک کی سربراہی میں 4رکنی سنٹرل کمیٹی برائے لاہور ڈویژن، رانا ظفر اقبال کی سربراہی میں 2رکنی لیگل ایڈ کمیٹی ، کامران مائیکل کی سربراہی میں 4رکنی اقلیتی کمیٹی ، رانا مقبول کی سربراہی میں 4رکنی فنانس اینڈ جلسہ کمیٹی ، ملک ریاض کی سربراہی میں 5رکنی پنڈال کواڈینیشن کمیٹی ، ملک ریاض کی سربراہی میں 5رکنی پبلسٹی کمیٹی ، چوہدری شہباز کی سربراہی میں 4رکنی ٹرانسپورٹ کمیٹی ،پرویز راشد کی سربراہی میں 2رکنی پبلسٹی اینڈ پرنٹنگ کمیٹی سمیت دیگر 18مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو 13دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے سبزازار پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کے انتظامات کی نگرانی کریں گی یاد رہے کہ گوجرانوالہ کے بعد لاہور کے جلسہ کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ (ن) کرے گی ۔ اجلاس کے بعد رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ 13دسمبر کا لاہور کا جلسہ تاریخ میں بے مثل اور فیصلہ کن ہو گا،لاہور کا جلسہ نااہل اور نالائق ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔13دسمبر کو واضح ہو جائے گا کہ لاہور جاگ اٹھا ہے۔

تازہ ترین