پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان کسان مزدور تحریک نے ہریانہ بالا پشاور میں کسانوں کو زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک کے تعمیر سے متاثر ہ کسانوں کو متبادل زمین اور گھروں کے تعمیر کیلئے رقوم براہ راست کسانوں کو دینے سمیت کھیتی باڑی کیلئے زرعی زمین دی جائے بصورت دیگر اپنا احتجاجی تحریک چلائنگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔مطاہرے کی قیادت لعل جان،رحمان، سردار آصف اور دیگر ساتھیوں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نادرز بائی پاس کی تعمیر سے ہریانہ بالا متعدد دیہات اس سے متاثر ہوئے ہے جنمیں گاوں گڑھی بجار،چولی بالا،چولی پایان، مترا، گڑھی ولی محمد،اور دیگر دیہات شامل ہے ۔