• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کی سبسڈی میں خورد برد، ملزمان کی بذریعہ اشتہار طلبی کا حکم

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کے نیب ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے چاروں ملزمان کی بذریعہ اشتہار 12 نومبر کو طلبی کا حکم جاری کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

ملزمان عبدالغنی مجید اور مصطفیٰ ذوالقرنین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے مفرور ملزمان علی کمال، مناہل مجید، نمر مجید اور صائمہ علی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کی بذریعہ اشتہار 12 نومبر کو طلبی کا حکم جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے چاروں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمان کو ٹرائل میں شریک ہونے کے لیے 12 نومبر کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہیں۔


ملزمان پر کروڑوں روپے کی سرکاری سبسڈی کے فنڈز میں خورد برد کرنے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین