وزیرِ توانائی عمر ایوب نے مسلم لیگ (ن) پر فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے فیول کے 80 ارب روپے نندی پور پلانٹ کی تعمیر میں استعمال کیے۔
اپنے ایک بیان میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ایس او کو 80 ارب روپے کی ادائیگی نہ کر کے نندی پور پاور پلانٹ کی تعمیر کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیکریٹری پاور ڈویژن کو معاملہ تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیول کی رقم دیگر کاموں میں لگانے اور فرنس آئل کے نقصانات پر بھی تحقیقات ہوں گی۔