کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری پر 18نومبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کی وجہ سے ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس کو عام دنوں کی ڈیوٹیز پر طلب کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ ڈی آئی خان سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں ہے۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور کے اجلاس میں آج کے احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر لی گئی۔
اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات منظر عام پر آگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس سے صارفین کو مشکلات کا سا منا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف مس کالیں دے رہے ہیں، ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے۔
صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے روک لیا۔
راولپنڈی میں چکری کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
مری کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ چمن میں این 50 اور این 70 بند ہیں۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ احتجاج ہرصورت ہوگا، مکمل تیاری ہے۔
سی اے اے نے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اسلام آباد ائرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔