خلیجی ممالک تجارتی مال بھیجنے کے لیے بھاری وار رسک سرچارج کا نفاذ کر دیا گیا۔
ایک شپنگ کمپنی ہیپگ لوائیڈ لائن نے فی کنٹینر 1500 سے 3500 ڈالرز وار رسک سرچارج لگا دیا۔
ایک اور شپنگ کمپنی سی ایم ای شپنگ لائن نے 4 ہزار ڈالر تک ایمرجنسی سرچارج نافذ کر دیا۔
نوٹس کے مطابق نئی بکنگ پر وار رسک سرچرج دینا ہو گا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے علاوہ بحیرۂ احمر کنٹینر جانے پر بھی اس سرچارج کی رقم دینا ہو گی۔