• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے ٹک ٹاکر زید دربار سےمنگنی کرلی

معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں  لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔

اس حوالے سے گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید دربار کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن دونوں کی منگنی کی تصویر ہے۔

View this post on Instagram

️ @zaid_darbar

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan) on


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی لیے ہوئے ہیں جن میں سے ایک پر لکھا ہے ’لڑکی نے ہاں کہہ دی۔‘

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

دوسری جانب زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں انگوٹھی والا ایموجی شامل کرکے گوہر خان کو ٹیگ کیا ہے۔

View this post on Instagram

️ @gauaharkhan

A post shared by Zaid Darbar (@zaid_darbar) on


واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے جبکہ شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوںنے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔  

تازہ ترین