ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس 7 کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان اس وقت اسماعیل دربار کے بیٹے فیمس ٹک ٹاکر زید دربارکی شادی کی افواہوں کے ساتھ اپنے رشتے کے لئے خبروں میں ہیں۔ بگ باس -
14 کےگھر سے باہر نکلنے کے بعد حال ہی میں اس جوڑے کو گوا میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
دونوں کی شادی کے حوالےسے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں، لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے۔ اس کے لئے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔
میوزک کمپوزر اسماعیل دربارنے حال ہی میں دونوں کے رشتے کی منظوری دی تھی۔ ای ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق، گوہر خان اور زید درباد دونوں اپنے رشتے کو شادی کے بندھن میں باندھ کر نیا نام دیں گے۔
دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لئے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔
شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔
شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔
گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کے لئے خصوصی طور پر ہندوستان آئیں گے۔ دیگر ذرائع کے مطابق، گوہر خان اور زید دربار پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں۔
گوہر خان کو بگ باس -14 کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہر خان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔