ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اگر جوزف بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل نواز اقدامات پر خط تنسیخ نہیں پھیریں گے اور مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اور گولان کی چوٹیوں پر اس کی خود مختاری تسلیم کرنے ایسے فیصلوں کو برقرار رکھیں گے۔