• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے ’لٹل پنڈی ایکسپریس ‘ کس کو کہا؟

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے بیٹے کو ’لٹل پنڈی ایکسپریس‘ کہہ دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرسابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے بیٹے کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے اوراس کے ساتھ ہی انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو بیٹا، آج کا دن آپ کا بہترین گزرے۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ سالگرہ مبارک اور لٹل پنڈی ایکسپریس۔‘

شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر ایک گھنٹہ قبل یہ پوسٹ شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 07 نومبر ، 2016 میں شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ شعیب اختر نے اپنے باپ بننے کی اطلاع اپنے ٹوئٹ پیغام میں دی تھی، جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اُن کا ہونے والا بیٹا اور اہلیہ رباب بخیر و عافیت ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی رباب سے 25جون 2014کو شادی ہوئی تھی۔

تازہ ترین