لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال آمد پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے بیٹے علی ترین کے ہمراہ ملاقات کی۔
جہانگیر ترین نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کوئی جواب نہ دیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ شجاعت حسین کی طبیعت اب بہتر ہے، میرے چودھری برادران سے پرانے تعلقات ہیں، کوئی بیمار ہوتا ہے تو عیادت کیلئے آتے ہیں، عیادت کرنے آیا ہوں، کوئی سیاسی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔