• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام نے امید اور شائستگی کا انتخاب کیا، کمالہ ہیرس


امریکا کی نومنتخب نائب صدرکمالہ ہیرس نے کہا ہے کہ آپ نے جوبائیڈن کو امریکا کا نیا صدر منتخب کیا، امریکی عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا۔

کمالہ ہیرس کا جیت کے بعد ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈال کر امریکی عوام نےاپنےخیالات سےآگاہ کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےلیے قربانی دی جاتی ہےمگر اسی میں مزہ ہے، جمہوری عمل میں مزید لوگوں کو شامل کرنے پر ٹیم کی شکر گزار ہوں۔

نائب صدر نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں، الیکشن میں ڈالے گئے ہر ووٹ کو شمار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا شکریہ جنہوں نےموجودہ نسل کے لیے راہ ہموار کی۔

کمالہ نے کہا کہ میری والدہ جب بھارت سےامریکا آئی تھیں تواس لمحےکا نہیں سوچاتھا، میں پہلی نائب صدر تو ہوسکتی ہوں مگر آخری نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم نے ایک ایساصدر منتخب کیا ہے جو تمام امریکیوں کاصدر ہے، یہ میرے لیے اعزاز ہےکہ میں نو منتخب صدر جوبائیڈن کودعوت دوں۔

56 سالہ کمالہ ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوگئیں، وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام نائب صدر بھی ہوں گی۔

کمالہ کے والد کا تعلق جمیکا سے اور والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے، کمالہ کی ماں شیاملا گوپالن سائنس دان ہیں اور والد ڈونلڈ ہیرس معاشیات کے پروفیسر ہیں۔

تازہ ترین