• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کی جبکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہدف واضح ہونا چاہیے، نئے محاذ نہیں کھولنے چاہئیں، کئی محاذ ساتھ کھولیں گے تو کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو لہجہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا، تجویز دی کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عمران خان کی تقاریر جلسوں میں دکھانی چاہئیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ اتنا بڑا معاملہ نہیں، کوئی لفظ معنی خیز نتیجہ نکالتا ہے تو طے کر لیں، شاہ اویس نورانی نے کہا کہ حکومت سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نواز شریف کا بیانیہ قبول کرنے کے علاوہ راستہ کیا ہے؟۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوئی تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن نے کی، اجلاس اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف جلسوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین