اسلام آباد (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج منگل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے‘ایرانی وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان‘وزیر خارجہ ،آرمی چیف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے ، افغانستان کیلئے ایران کے نمائندہ خصوصی محمد ابراہیم بھی جواد ظریف کے ہمراہ ہوں گے۔