• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کیلئے سائنس میں روزگار کا ماحول بہت اچھا ہے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچیوں کیلئے سائنس میں روزگار کا ماحول بہت اچھا ہے۔

اسلام آباد میں سائنس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب سے وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تب ماسک، حفاظتی کٹس تمام اشیاء ہم چین سے منگو ارہے تھے۔


انہوں نے کہا کہ 4 سے 5 مہینے بعد ماسک، حفاظتی کٹس پاکستان میں بنانا شروع کردیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہتر بنانا ہے تو بچوں کو سائنس کی جانب لانا ہوگا، بچیوں کیلئے سائنس میں روزگار کا ماحول بہت اچھا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہی ملک آگے جائیں گے جن کا مستقبل سائنس علم اور دلیل کے ساتھ وابستہ ہے۔

تازہ ترین