• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کے ٹوئٹ میں بنیادی غلطی، احسن اقبال نے تصحیح کردی

وفاقی وزیر برائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ٹوئٹ میں بنیادی غلطی نے سوشل میڈیا صارفین کو بولنے کا موقع دے دیا، وفاقی وزیر کے ٹوئٹ کا مذاق بن گیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے نسٹ سائنس پارک میں ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح کرنے کی اطلاع دی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ اسٹنٹس یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں، اس سہولت سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں جہاں بھی لفظ stent استعمال کرنا چاہا وہاں انہوں نے stunt لکھا اور ناقدین کو بولنے کا موقع دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین جہاں وفاقی وزیر کی تصحیح کرنے میں پیش پیش رہے وہیں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما بھی پیچھے نہ رہے۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے لکھا ٹوئٹ میں غلطی کی نشاندہی کی اور لکھا کہ  ’Stunt نہیں Stent ہوتا ہے، یہ ہیں ہمارے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی۔‘

ان دو ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہوئی اور وفاقی وزیر پر کافی میمز بھی بنائی گئیں۔

وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی ردعمل دیتے ہوئے غلطی کی نشاندہی کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’Heart stent ہوتا ہے، لیکن فواد چوہدری صاحب اپنے لیڈر کو پہچانتے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ لیڈر stunt man ہےاس لیے stunt کا لفظ استعمال کیا ہے۔

تازہ ترین