وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اپنے اوپر کیا گیا مزاحیہ تبصرہ پسند آگیا۔
ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے میم شیئر کی جسے دیکھ کر وفاقی وزیر ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے اور بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
صارف کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں فواد چوہدری کو سائنس سے نظریں چُراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’سائنس فواد چوہدری سے مخاطب ہے کہ میری طرف تو دیکھو۔‘
ممکنہ طور پر یہ اس لیا کیا گیا کہ وہ اپنی وزارت کے سوا دوسری سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
فواد چوہدری نے صارف کے ٹوئٹ کو نظرانداز نہ کیا اور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ میم انہیں واقعی بہت پسند آئی ہے۔
فواد چوہدری نے جب سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالا ہے ان پر مزاحیہ تبصرے ہوتے ہی رہے ہیں جن سے ناصرف وہ خود بلکہ وزیر اعظم عمران خان بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک میم بھیجا ہے۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وہ ان میمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام یہی کرتے ہیں کہ خود پر بننے والی نئی میمز دیکھتے ہیں۔