• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی ہوئی، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سونامی چل رہا ہے اورشبلی فراز کے سوفٹویئر میں سندھ کی گندم پھنس گئی ہے۔ہم روز کہتے ہیں آٹا مہنگا پورے ملک میں ہے اور اس کی وجہ پنجاب سے جادوگری کرکے گندم کا غائب ہونا ہے، وفاقی حکومت پنجاب سے کیوں نہیں پوچھتی کہ انہوں نے گندم کہاں کی؟ سندھ حکومت نے سندھ میں آٹا قیمتوں کو کنٹرول کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شبلی فراز صاحب آپ ٹیکسز کم کرو، پیٹرول کی قیمت کم کرو، بجلی سستی کرو قیمتیں کم ہوجائیں گی، آپ آئی ایم ایف کا ایجنڈا بند کرکے عوام کے ایجنڈے کو اپناؤ سب ٹھیک ہوجائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گندم کی پنجاب سے اسمگلنگ کو پی ٹی آئی حکومت روک نہیں سکتی، آپ کے الزامات سندھ حکومت پر افسوس ہے۔

تازہ ترین