• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ ویڈیو دکھائیں، آئی جی اپنی گاڑی میں خود گئے تو وہ اغواء نہیں کہلاتا، فردوس شمیم

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا آئی جی پولیس اغواء کیس سے متعلق کہنا ہے کہ وہ ویڈیو دکھائیں،آئی جی اپنی گاڑی میں خود گئے تو وہ اغواء نہیں کہلاتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کیسےاغوا ہوتے ہیں، رپورٹ میں اس پر کچھ نہیں لکھا؟ آئی جی کے گھر کے باہر کیمرے لگے ہیں، وہ ویڈیو دکھائیں جس میں آئی جی اپنی گاڑی میں خود گئے تو وہ اغواء نہیں کہلاتا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ حکومت اب خود آئی جی کو ہٹائے گی، سندھ کے وزراء کی انکوائری رپورٹ آئی تو آئی جی صاحب کو جواب دینا ہوگا، آئی جی نے چانڈیو پر ہاتھ ڈالا ہے،یہ زرداری کا خاص ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پر بغاوت کا چارج لگے گا،آئی جی کی تبدیلی آنے والی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک پہلے کوارٹر کی رپورٹ نہیں آئی، یہ رپورٹ ہمارے لیے نہایت اہم تھی۔

فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ روایت برقرار ہے کہ حکومت نے سالانہ رپورٹ بھی نہیں دینی ہے، سندھ حکومت کے مالی معاملات خراب ہیں، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دینے سے انکار کیا ہے۔

حکومت میں شفافیت اور گڈ گورننس کہاں ہے؟ 12 سال میں یہ اپنے سسٹم کو درست نہیں کرسکے ہیں، یہ جمہوریت کے دعویدار ہیں لیکن جمہوریت پر کتنا یقین رکھتے ہیں دیکھ لیں، یہ قومی اورپنجاب اسمبلی میں رپورٹ مانگتے ہیں لیکن سندھ میں رپورٹ نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں گلگت کے عوام بھی بولے گی کہ یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ 

تازہ ترین