• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کے اغواء کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے: تیمور تالپور


سندھ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تیمور تالپور کہتے ہیں کہ آئی جی کے اغواء کے واقعے کے جو بھی حقائق ہوں گے عوام کے سامنے لائیں گے۔

یہ بات وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ تیمور تالپور نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزارِقائد پر نعرے بازی کی ضرورت نہیں تھی، لیکن کیا پی ٹی آئی نعرے بازی نہیں کرتی؟

وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر ایکشن نہیں ہوا، کیا ان پر ایکشن ہونا ضروری تھا؟

تیمور تالپور نے کہا کہ ایف آئی آر کٹ گئی تھی، پولیس نے گرفتاری سے معذرت کی تھی۔


انہوں نے کہا کہ رینجرز اور آئی ایس آئی کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے تو پولیس کے خلاف کیوں نہیں ہو سکتا؟

وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سامنے آنے والی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ پولیس کی غلطی نہیں تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزراء کی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، اگر لگا سندھ پولیس غلط تھی تو ایکشن لیں گے۔

تازہ ترین