• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ملنے والے تعاون سے بہت مطمئن ہیں، جواد ظریف


ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان سے ملنے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے ملنے والے تعاون سے بہت مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے امیگریشن، انسدادِ دہشتگردی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔


اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جواد ظریف اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح ایران بھی پڑوسی ملک افغانستان میں استحکام چاہتا ہے، باہمی مشاورت سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دوران ملاقات دو طرفہ تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور کشمیر کے مسئلے پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین