پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں کسی کا نام لینا طے نہیں ہوا تھا، لیکن کسی کا نام لینے سے منع بھی نہیں کیا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو متنازع قرار دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی سازشیں پک رہی ہیں لیکن پی ڈی ایم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ غدار، غدار کے فتوے بانٹنے والوں کو 2020 میں بھی علم نہیں کہ عوام اس کارڈ کو جانتے ہیں۔