• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان گھبرانا شروع ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ عمران خان گھبرانا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان میں کچھ سازشی عناصر علیٰحدگی جبکہ گلگت بلتستان کے عوام شمولیت کی تحریک چلا رہے ہیں.

حکومت ہر جگہ اپنے گندے وزیر کو بھیج کر گندی زبان استعمال کرتے ہیں، انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے خطاب میں انہوں نےکہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا جبکہ 2018 سے میرا وعدہ گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ دینا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کو گواہ بنا کر وعدہ کیا کہ گلگت بلتستان کو آئین اور آئینی حقوق دلاؤں گا،کچھ لوگ سوچ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر گندم کی سبسڈی ختم کردی جائیگی اور ٹیکس بڑھادیا جائیگا،واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اسکی اجازت نہیں دینگے۔

گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، گلگت بلتستان میں جاری سی پیک، وفاق اور صوبائی منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

پاک چین تعلقات کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں رکھی گئی۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے مریم نواز کے بارے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب انکو ہار نظر آتی ہے تو یہ گالیوں پر اتر آتے ہیں، یہ ہر جگہ دھاندلی کی کوشش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین